سانیا:(مشرق نیوز)پاک چین دوستی مزید مضبوط،دونوں ممالک کے اداروں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر آصف زرداری،نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بھی شرکت کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعمیراتی مشینری، صحت حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، سہ فریقی تعاون سے سی پیک تعمیراتی مشینری و آلات کی فراہمی کو فروغ حاصل ہوگا، فریقین پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے،پاکستان میں حیوانات کی صحت کیلئے ویکسینز، منہ کھر بیماری کی ویکسین فراہمی کےلئے مشترکہ منصوبے کا معاہدہ بھی طے پایا،قبل ازیں پاک چین 75سالہ دوستی پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
پاکستان ،چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں ،معاہدوں پر دستخط

















