اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا


ریاض:(مشرق نیوز)یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس کے7رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88ہزار بیرل اضافے کااعلان کردیا،فیصلے کا اطلاق جون سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق فیصلہ عالمی تیل منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت کیا گیا، مقصد مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنا اور رسد و طلب کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے،تیل کی پیداوار میں اضافہ شریک ممالک کو تیل کی کمی پورا کرنے میں مدد فراہم کرےگا، اجلاس میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے شرکت کی۔