بیروت (مشرق نیوز) لبنان میں اسرائیلی حملے تیز،24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بمباری،51افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2طبی کارکن بھی شامل ہیں،لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے علاقوں قلاویہ اور تبنین میں طبی مراکز اور امدادی ٹیموں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، وزارت صحت نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا طبی عملے پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2مارچ سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں ملک بھر میں 2ہزار 846 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 103لبنانی طبی کارکن ہلاک جبکہ 230زخمی ہوچکے ہیں، طبی عملے اور ریسکیو ٹیموں پر 130سے زائد حملے کیے گئے،جنوبی لبنان کے شہر صور میں سول ڈیفنس کے سربراہ علی صفی الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امدادی کارکن ہر لمحہ اپنی جان کے خطرے میں کام کر رہے ہیں، کئی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
لبنان میں اسرائیلی حملے تیز،وحشیانہ بمباری ، امدادی کارکنوں سمیت 51افراد جاں بحق



















