اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے بانی پر تشدد کیا جا رہا ،ایک آنکھ ضائع ہو چکی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا تمام عدالتی دروازے بند ،بانی پی ٹی آئی ایک ہزار دن سے جیل میں ہیں، بشریٰ کےخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ، توشہ خانہ سمیت تمام مقدمات من گھڑت ،ہر قیدی کو بنیادی آئینی حقوق حاصل ہیں، ملاقاتوں اور وکالت ناموں پر دستخط کرانے پر پابندی عائد ہے، بانی پی ٹی آئی ،بشری کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں،ملک کو استحکام چاہیے، معیشت ،ہر صوبے کو تباہ کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی پر تشدد ،ایک آنکھ ضائع ہو چکی،سلمان اکرم راجہ



















