لاہور کتھک فیسٹیول کے پہلے روز رنگا رنگ ، فکر انگیز سرگرمیاں

لاہور:(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں 2 روزہ لاہور کتھک فیسٹیول کے پہلے روز رنگا رنگ اور فکر انگیز سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک بھر سے نامور کتھک فنکاروں، اساتذہ اور نوجوان رقاصوں نے بھرپور شرکت کی۔

فیسٹیول میں مہاراج کتھک سٹوڈیو اور الحمرا میں ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جن کو مان سید ، حماد رشید اور سجتا بینرجی نے بڑی محنت سے سجایا، سیشنز میں شرکاءکو کتھک کے فنی، تکنیکی اور جمالیاتی پہلووں سے آگاہ کیا گیا۔

مندوبین نے کہا فیسٹیول ایک ایساتخلیقی اور ثقافتی موقع ثابت ہوا ہے جس کی ضرورت بہت پہلے محسوس کی جا رہی تھی اور اب یہ روایت مستقل بنیادوں پر آگے بڑھتی رہے گی،پہلے روز منعقدہ پینل ڈسکشن میں شیما کرمانی، نگہت چوہدری، بینا جواد، عدنان جہانگیر اور غزل عرفان نے شرکت کی،مقررین نے کتھک کی تاریخ، اس کے تہذیبی پس منظر، موجودہ دور میں اس کی اہمیت اور فنکاروں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔