پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر،آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دےدی

واشنگٹن،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دےدی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا،پاکستان کے اقتصادی پروگرام کا جائزہ لیکر قرض کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی، منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ،ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔