امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں ایران جنگ معاملے میں اختلافات

واشنگٹن، تل ابیب (مشرق نیوز) ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی تعلقات میں کشیدگی کی خبریں، ایران جنگ کے نتائج پر ٹرمپ، نیتن یاہو سے مایوس ہیں، جنگ بندی مذاکرات سے بھی اسرائیل کو باہر رکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران تنازع دونوں کو سیاسی نقصان پہنچا رہا ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ٹرمپ سے تقریباً روزانہ رابطہ ہوتا ہے اور دونوں کے درمیان مکمل ہم ا?ہنگی موجود ہے، تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اب کئی اہم فیصلوں میں اسرائیل کو اعتماد میں نہیں لے رہا۔