اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور اپوزیشن جماعتوں میں شدید تلخ کلامی کے بعد سینٹ کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، 9 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ،مختلف بلز ایوان میں پیش کیے گئے،اقبال اکیڈمی ترمیمی بل 2026 کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ایک دور تھا جب دیگر ممالک کے سربراہ ملکی وزیراعظم کا فون نہیں اٹھاتے تھے اور اب امریکی نائب صدر پاکستان آرہے ہیں،بھارت ،افغانستان کی طرف سے مسلح افواج پر حملے کئے جاتے ہیں، عطا الرحمن کو افغانستان سے ہونےوالے حملوں کی مذمت کرنی چاہئے۔
سینٹ ،عابد شیر علی اور اپوزیشن جماعتوں میں شدید تلخ کلامی



















