وزیراعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدرشی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 برس مکمل ہونےکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ دورہ چین میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر اہم بات چیت ہو گی۔