تل ابیب: (مشرق نیوز)بغاوت و نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ، اسرائیلی فوج نے گیواتی بریگیڈ کی ٹزابر بٹالین سے تعلق رکھنے والے 14 اہلکاروں کو جنگی ڈیوٹی سے مستقل طور پر برطرف کرتے ہوئے 30 روز کےلئے فوجی جیل بھیج دیا۔
الجزیرہ کے مطابق واقعہ جنوبی اسرائیل میں سدی تیمان فوجی اڈے پر پیش آیا، اہلکاروں نے مبینہ طور پر اجتماعی طور پر بغیر اجازت ڈیوٹی چھوڑی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی گیواتی بریگیڈ کے کمانڈر نے ملوث اہلکاروں کو جنگی ذمہ داریوں سے مستقل ہٹا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کرنے والے سینئر کمانڈر سے تنازع کے بعد اپنے ہتھیار رکھ کر فوجی اڈے سے واک آوٹ کیا تھا،سدی تیمان فوجی اڈے پر تعینات بعض اہلکاروں پر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک سمیت قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے ۔
بغاوت،نظم و ضبط کی خلاف ورزی ،اسرائیلی فوج کے14 اہلکار برطرف، قید کی سزا



















