تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)جدید ترین طیاروں کی تباہی،امریکہ کاانکار،پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کسی بھی امریکی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون یا تو راستے میں تباہ کر دئیے گئے یا اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے،ایران نے جدید ترین امریکی ایف 35لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہااردن کے موفق السلط ائیربیس پر ہینگر جوابی حملوں میں تباہ کیے گئے،سنسر شپ ختم کریں ،دنیا کو درست معلومات دیں۔
دریں اثنا میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا تابوت امریکی فوج کے عسکری سازوسامان کا حصہ بن گئے،اتحادیوں کو خطے میں کسی بھی جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی،حملہ کر کے بچ کر نکل جانے کا دور ختم ہو چکا ،مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا امریکی فضائی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا،ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر روک دیا دیگر 4 آئل ٹینکروں نے فوری طور پر راستہ تبدیل کیا اور سابقہ پوزیشنوں کی جانب واپس لوٹ گئے۔
جدید طیاروں کی تباہی،امریکہ کا انکار،ایران نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں



















