وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی، شہباز شریف نے پاک آذربائیجان برادرانہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں سیاسی، تجارتی، دفاعی و ثقافتی تعاون کے فروغ پر سفیر کی کاوشیں قابلِ تحسین قرار دیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز میں سفیر کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے صدر الہام علییف کیلئے نیک تمناؤں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔