آسٹریلیا میں بھارت کوتجارتی شکست، باسمتی چاول پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح


سڈنی:(مشرق نیوز)آسٹریلیا میں بھارت کوتجارتی شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح مل گئی،باسمتی ورڈ مارک کیس میں آسٹریلوی وفاقی عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل خارج کرتے ہوئے فریق مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

وزارت تجارت نے کہا باسمتی کیس میں آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق ہے،آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کر چکے باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے، پاکستانی تاجر و برآمد کنندگان باسمتی کا نام استعمال کرسکتے ہیں، فیصلے سے باسمتی پر پاکستان کے تاریخی و جغرافیائی حق کو تقویت ملی،فیصلے سے پاکستانی باسمتی کے تجارتی و دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ ہوا، برآمد کنندگان کو آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ کا حق رہے گا۔