چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی،ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے بعد مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہیں سے بھی چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی،یکم ربیع الاول 15اگست ،12ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی۔