سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے


پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا خیبرپختونخوا جیسے چیلنجز کسی دوسرے صوبے کو درپیش نہیں،مالی سال کے دوران 129 ارب ریونیو جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تاہم صوبے نے 150 ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ،کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت اپنا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،ملک کی معاشی شرح نمو کم ہو چکی ،زراعت کی گروتھ منفی ،کسان ،صنعتکار مشکلات کا شکار ہیں ا،قومی قرضہ 42 ہزار ارب سے بڑھ کر 97 ہزار ارب تک جاپہنچا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر قابو میں رکھا گیا ،منفی اثرات معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو سنگین معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ۔