سرمایہ کاری کی فضا بہتر،امریکی کاروباری ادارے فائدہ اٹھائیں،اسحاق ڈار


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی کاروباری اداروں کو بہتر سرمایہ کاری کی فضا سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک بہتر اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری کے ذریعے آئندہ 5برسوں میں باہمی تجارت بڑھا کر 20ارب ڈالر تک لےجا سکتے ہیں۔

کانگریس و اعلیٰ سطح کے امریکی کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہامعروف امریکی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات، توانائی، دفاع ،مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں، اصلاحات اور امریکہ کی مسابقتی ٹیرف پالیسی نے بھی ملک کو سرمایہ کاری کےلئے مزید پرکشش بنادیا ،واشنگٹن میں پاکستان کا سفارتخانہ اور امریکہ بھر میں قائم پاکستانی قونصل خانے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے متعلقہ اداروں سے رابطے میں معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔