ایران کی بڑی کامیابی، امریکی دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا


ماسکو،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران کی بڑی کامیابی، ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے اورہدف کونشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں،پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہے تہران کس طرح حساس اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنارہا ہے۔

ادھر وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیاروس نے ایران کوحساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں،روس ایران کےساتھ محدود نوعیت کی معلومات کا تبادلہ کرتا ،امریکی فوجی بحری جہازوں ،طیاروں کی جگہ بھی شامل ہے۔