لاہور،اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے نورین نیازی کابیان ملک دشمنی،عوام میں شدید غم وغصہ ہے،قانونی کارروائی کاآغاز کردیا،ملکی استحکام سے کھیلنے والوں سے کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہابانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے بعض بیانات بھارتی میڈیا کی زینت بنے،عوام میں شدید غصہ ہے،کچھ عناصر اپنی سیاست کیلئے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی،ن لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ،جماعت کا ہر کارکن ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہے اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کے دل پاکستان کےساتھ دھڑکتے ہیں،ہجرت کرنےوالے کشمیریوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،حب الوطنی پر کسی کو شک کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
عطا تارڑ نے کہاحکومت کشمیر کاز کےخلاف ہونےوالی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ،جلاو گھیراو، تشدد اور انتشار کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، کشمیر میں ہونے والے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،خیبر پختونخوا کے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے منفی سیاست کی گئی ،پی ٹی آئی کی منفی ہتھکنڈوں پر مبنی سیاست دفن ہو چکی ،پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ،سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہابھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے باوجود پاکستان کی فتح نے ہر مسلمان کا سر فخر سے بلند کیا، ملک اب بھی صہیونیوں کے ہدف پر ہے،ملکی استحکام سے کھیلنے والوں سے کوئی لحاظ نہیں کیا جائےگا، نیازی خاندان پاکستان مخالف پراکیسز ،ہدف صرف فوج یا ملکی سلامتی ادارے نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے،نورین نیازی کا بیان سوچی سمجھی منصوبہ بندی ،قانونی کارروائی شروع کردی گئی، نورین نیازی کو بتانا ہوگا ایسا بیان کیوں دیا؟،نہیں ہوسکتا بار بار غیر دانستہ طور پر غلطی ہو، بانی پی ٹی آئی کی دوسری بہن بھی اسی طرح کی باتیں کرچکی ہے،عمران خان کا مقصد پاکستان کو کمزورکرنا ہے، بانی پی ٹی آئی پراکسی،پالاگیا، وسائل فراہم کیے گئے۔
وفاقی وزیرطارق فضل چودھری نے کہا امریکی صدر نے متعدد بار گرائے گئے بھارتی جنگی طیاروں کا ذکر کیا، نورین نیازی کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،معرکہ حق میں تاریخی کامیابی تاریخ کاحصہ، آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا،نورین نیازی کابیان افسوسناک ہے۔
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ حق میں تاریخی فتح سمیٹی، بدقسمتی سے کامیابی کو کچھ عناصر ہضم نہیں کر پا رہے،نورین نیازی کابیان ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی اپنے سیاسی مفادات کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے،پاکستان کو نقصان پہنچانے کےلئے منفی عناصر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، بیان کا قانونی جائزہ لےکر ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
نورین نیازی کا بیان ملک دشمنی،عوام میں شدید غم وغصہ،کوئی رعایت نہیں ہوگی،وفاقی وزرا


















