جج کو اسکی رضامندی کے بغیر ٹرانسفر کرنا من مانا اقدام ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ میں اورعلی ظفرآج جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالے سے سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی دیگر کورٹس منتقلی پر غور کریگا، یہ ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کو اسکی رضامندی کے بغیر دوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججوں کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔