واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے امریکہ ،ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا کوئی معجزہ نہیں،طویل و مسلسل سفارتی عمل کا نتیجہ ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاپیشرفت کے پیچھے ثابت قدمی، صبر اور تمام فریقین کی مسلسل کوششیں شامل ہیں، پاکستانی کوششوں کو تمام متعلقہ فریقین نے مثبت انداز میں لیا ،تعمیری جذبے کے تحت جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کی گئی،مذاکرات کا آغاز بڑی کامیابی ہے۔
مذاکرات کوئی معجزہ نہیں ،سفارتکاری کا نتیجہ ہے، رضوان سعید شیخ


















