اپنی شرائط پر امریکہ کو جنگ بندی کیلئے مجبور کیا: ترجمان ایرانی فوج

تہران (مشرق نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ملک اب بھی حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات ایرانی قوم کی فتح ہیں، ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔ ترجمان ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ناقابل اعتماد ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے جوہری مذاکرات میں بھی ظاہر کیا کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 40 دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد 2 ہفتوں کی عارضی جنگ بندی طے پا گئی ہے جس کے تحت امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملے روکیں گے جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمد و رفت کیلئے کھول دیگا۔