منشیات کی ملکہ ”پنکی“ گرفتار، بغیر ہتھکڑی عدالت پیشی، آئی جی کا نوٹس، غفلت کا مرتکب تفتیشی، عملہ معطل

کراچی (بیورو رپورٹ) منشیات کی ملکہ” پنکی “گرفتار،بغیر ہتھکڑی عدالت پیشی،آئی جی سندھ کانوٹس،غفلت کے مرتکب تفتیشی،عملے کو معطل کردیا،کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ،سول حساس ادارے نے کارروائی کرکے ملک بھر میں منشیات کا وسیع جال پھیلانےوالی بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا،اہم گرفتاری کراچی کے علاقے گارڈن سے عمل میں لائی گئی ،ملزمہ نہ صرف منشیات فروشی کے منظم نیٹ ورک کی سربراہ بلکہ درجنوں مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھی،قبضے سے کروڑوں کی منشیات ،پستول، گولیاں برآمد کرلی گئیں،انمول عرف پنکی پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ،نیٹ ورک بچانے کیلئے خواتین رائیڈرز کا استعمال کرتی،دریں اثناعدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملزمہ پنکی کی پیشی کے دوران ایس اوپی اور قواعد کی خلاف ورزی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت،کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کردیا،جاوید عالم اوڈھو نے کہا ایڈیشنل آئی جی خود تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی، کمیٹی جلد از جلد ذمہ داروں کا تعین یقینی بنائے گی،کراچی پولیس چیف نے بھی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی اور کہاقانون ،ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کے تمام افسر و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں،علاوہ ازیںانمول عرف پنکی کی ماضی کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی،لیک آڈیو میں انمول عرف پنکی مبینہ طور پر پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتی رہی، مبینہ آڈیو میں پنکی نے دعویٰ کیاپورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہی ہوں، روک سکو تو روک لو،انمول عرف پنکی نے مبینہ آڈیو میں خود کوبرانڈ قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق بھی اڑایا،اسلام آباد ہائیکورٹ