دنیانے مان لیا بھارت دہشتگردی کوسپورٹ کرتا ہے،عطاءتارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے دنیا نے مان لیا بھارت دہشتگردی کوسپورٹ کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا معرکہ حق میں عظیم فتح ملی،پاکستان کا وقاربلند ہوا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بےشمارقربانیاں دیں، چند ہی گھنٹوں میں بزدل مکار دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا بھارت کی سازش بری طرح ناکام ہوئی،پاک فضائیہ نے رافیل کو ڈھیرکردیا، جنگی و سفارتی محاذ پر کامیابیاں ملیں، قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ،پاکستان آزادو خودمختار ملک ہے۔