دراندازی کوششوں کو ناکام بنانا فولادی عزم کا ثبوت ہے،طارق فضل چودھری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دشمن کی دراندازی کوششوں کوناکام بنانامسلح افواج کی بے مثال صلاحیت اور فولادی عزم کا ثبوت ہے۔

اپنی پوسٹ میں طارق فضل چودھری نے کہادلیر سپاہیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاکرواضح پیغام دیا ملکی سرزمین پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام صرف ناکامی و رسوائی ہے۔