نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21سے کم کرکے 14دن کردیا گیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے بڑی سہولت،ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21دن سے کم کرکے 14دن کردیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر مملکت طلال چودھری کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ، وزیرداخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراءکے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی،محسن نقوی نے کہا نارمل پاسپورٹ کا اجراء21دن سے کم کرکے اب 14دن کردیا گیا ، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا،پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈیلیوری کے نظام کو مزید موثر بنائیں گے۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں 15روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاکیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کاخاتمہ ہوگا ،شہریوں کو سہولت ملے گی، پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے ،عوامی سہولت کےلئے پاسپورٹ اتھارٹی کاقیام انتہائی ضروری ہے۔