اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تبادلے آئین کے منافی ،آرٹیکل 2اے کی خلاف ورزی ہیں ،عمل میں شفافیت کا شدید فقدان پایا جاتا ہے،تبادلوں کی وجوہات بھی واضح نہیں کی گئیں، عدالتی نظام کی خودمختاری پر سوالات اٹھتے ہیں،درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ججز تبادلوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب ٹرانسفر ہونے کے بعد تینوں ججز سے سکیورٹی ،سکواڈ اور ذاتی گن مین واپس لے لئے گئے۔