عمران خان کا پمز ہسپتال میں معائنہ،میڈیکل بورڈ نے بینائی تسلی بخش قرار دیدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پمز ہسپتال میں عمران خان کا معائنہ،میڈیکل بورڈ نے بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو رضامندی سے پمز ہسپتال لایا گیا جہاں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا،پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجکشن رضامندی سے لگایا گیا، آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کو مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے،آئندہ بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائےگی۔