پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مستعفی


پشاور: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر خائستہ نے استعفیٰ دےدیا۔

انجینئر خائستہ نے کہا پارٹی میں ڈکٹیٹرشپ کا ماحول ، اہم فیصلے کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر کیے جا رہے ہیں، پارٹی پالیسی اور تنظیمی معاملات میں کابینہ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پارٹی صدر کی جانب سے ملاکنڈ ریجن کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن بھی کابینہ سے مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا، اگر تمام فیصلے ایک فرد ہی کرے گا تو پھر کابینہ کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہتا،بانی کے نظرئیے کے مطابق اختیارات ایک فرد کے پاس نہیں بلکہ پوری کابینہ کے پاس ہونے چاہئیں

مستعفی انجینئر خائستہ نے کہا بانی کی رہائی کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں بھی نظر نہیں آرہیں، بانی کو ناحق قید میں تقریباً 3 سال ہونے کو ہے مگر لیڈرشپ نے چپ سادھ لی ہے، پارٹی لیڈرشپ کے پاس بانی کی رہائی کیلئے کوئی واضح حکمت عملی نہیں، پارٹی میں فیصلے فرد واحد کر رہا ہے اس لئے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ۔