اسلام آباد: (بیورورپورٹ)5برس کے دوران آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13397ارب کی ادائیگی بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ بنی۔
اعدادو شمارکے مطابق بجلی کے فی یونٹ وصول کی جانےوالی رقم کا تقریباً 70فیصد حصہ آئی پی پیزکو ادا کیا جاتا ہے یہی بوجھ صارفین کے مہنگے بجلی بلوں کی بنیادی وجہ بن گیا،اعدادوشمارکے مطابق آئی پی پیزکو مجموعی طورپر 13 ہزار 397 ارب روپے ادا کیے گئے جن میں سے 7ہزار 275ارب روپے نجی بجلی گھروں کوبجلی کی پیداوارکی مد میں دئیے گئے تاہم صارفین سے وصول کی گئی بھاری رقم کاایک حصہ ایسے آئی پی پیز کو بھی ادا کیا گیاجنہوں نے بجلی پیدا ہی نہیں کی،بجلی کی پیداواری لاگت میں مسلسل کمی کے باوجودکپیسٹی پیمنٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آئی پی پیزکو اربوں کی ادائیگیاں بھاری بلوں کی وجہ

















