لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش ،آزاد کشمیر میںن لیگ ہی حکومت بنائےگی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاہر طرف شیر کی گونج دیگر جماعتوں کے پاس تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں،سازشی عناصر مہاجر نشستوں پر بلاجواز سوالات اٹھا رہے ہیں، عوام عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں،ن لیگ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو قومی ،عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا،سیاست کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،عوام کو اپنے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کریں،خدمت، کارکردگی اور عوامی فلاح کے میدان میں ن لیگ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش ،آزاد کشمیر میںن لیگ ہی حکومت بنائےگی،عطا تارڑ


















