پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے آج سے صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا وفاق کی جانب سے صوبے کےساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس کے معاملات میں خاص طور پر ناانصافی کی گئی، بانی، بشریٰ کو ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج فراہم نہیں کیا جا رہا، اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی غیر قانونی اقدام ہے۔
وفاق پر امتیازی سلوک کا الزام ،کے پی حکومت کی آج قلم چھوڑ ہڑتال



















