خیبرپختونخوا کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے، سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے خیبرپختونخوا کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا عوام کو ریلیف ترجیح ،خیبرپختونخوا حکومت کو بدنام کرنے کےلئے اربوں خرچ کیے جاتے ہیں، ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دوں گا،این ایف سی کا شیئر غیرقانونی طریقے سے تقسیم ،صوبے کا سالانہ 500 ارب کھایا جا رہا ہے، این ایف سی پر آواز اٹھاتا ہوں تو میرے خلاف ڈرامے شروع ہو جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا موت کا ڈر ہے نہ کرسی کی لالچ ،صوبے کامقدمہ جیتیں گے، خیبرپختونخوا میں سی این جی پمپ بند ، ہمیشہ سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے،رنگ روڈ پر بی آر ٹی چلے گی۔