اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں پائیدار امن و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ،امن عامہ کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا ایران امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بہترین سفارتکاری ہے، خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا خیبر پختونخوا صوبہ وفاق کی اکائی،پائیدار امن و ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
دریں اثنا محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاسال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہدف ، ادارے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،نئی بھرتیوں کے عمل میں میرٹ ،شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
خیبرپختونخوا میں پائیدار امن و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،محسن نقوی


















