پاک فوج کی دور حاضر کی جدید جنگ پر خصوصی ڈاکومنٹری


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)معرکہ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔

بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کیا، جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل ، موثر حکمت عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا ئی۔

پاک بحریہ کے جدید سب میرینز ،ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرات نہ کر سکا،مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے تینوں افواج کے درمیان فوری ،موثر رابطہ برقرار رکھا، پاکستان نے سائبر، سپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کیا۔

سفارتی و عسکری ہم آہنگی نے معرکہ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمت عملی کو کامیاب بنایا، پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری ،ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔