پیرس: (مشرق نیوز) جیفری ایپسٹین کے قریبی ساتھی کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد کرلی گئی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 69 سالہ ڈینیئل سیاد پیرس کے نواحی علاقے میں اپنی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں ملے۔
فرانسیسی استغاثہ نے موت کی وجہ معلوم کرنے کےلئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ،موت کی اصل وجہ جاننے کےلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
جیفری ایپسٹین کے قریبی ساتھی کی پراسرار موت،لاش گھر سے برآمد



















