عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے


نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکہ ایران جنگ،عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے۔

برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ساڑھے 4فیصد سے زائد اضافے کے بعد 88.10 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتارہا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپردھکیل دیا ،اثرات عالمی معیشت اور مہنگائی پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔