27اشیا مہنگی،بجلی بھی گرنے کو تیار،ایل پی جی کی بلیک میں فروخت


اسلام آبا د،لاہور:(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ،27اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 27اشیا مہنگی،4سستی،20کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونے والی اشیا میںآلو،چکن،ٹماٹر،پٹرول،ڈیزل،ایل پی جی ودیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 1.20روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی،نیپرا سماعت29جولائی کو کرےگا۔

دریں اثناایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت نہ رکی،بلیک میں450روپے تک فروخت کی جانے لگی،شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔