بھارت سن لے!پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، سابق”را“ چیف


نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ،سابق چیف”را“اے ایس دولت نے بھی اعتراف کر لیا۔

اے ایس دولت نے انٹرویو میں کہا بھارت کی غلط فہمی ہے پاکستان ٹوٹ جائے گا، پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا،بھارت پاکستان کےخلاف دہشتگردی بیانیے کے باوجود عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام ،موجودہ حالات میں بھارت خود سفارتی و سیاسی تنہائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

”سابق را“چیف نے کہافیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر زیادہ اہمیت و توجہ حاصل ،سید عاصم منیر کو امریکی صدر نے اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا،پاکستان نے بطور ثالث متوازن، فعال اور ذمہ دار سفارتی کردار ادا کیا، بین الاقوامی ساکھ مستحکم ہوئی۔