واشنگٹن: (بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان نے دوران مذاکرات ایران کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ،آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ،معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہاآپ جانتے ہیں پاکستان ،فیلڈ مارشل ،وزیراعظم کی قیادت شاندار،کہا گیاکارروائی نہ کریں اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ اس طرف جائیں گے،ایرا ن کی جانب سے3امریکی ڈسٹرائرز پر حملے کے باوجود جنگ بندی اب بھی برقرار ہے،چھیڑ چھاڑ کواڑا کر رکھ دیا،تینوں ڈسٹرائرز محفوظ رہیں،ایرانی حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا،بہت سی چھوٹی کشتیوں سمیت مکمل طور پر تباہ ہو گئے، کشتیوں کو ایران کی مکمل طور پر مفلوج بحریہ کی جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہامریکی حملے کامیاب رہے ،ایران کے میزائل مراکز، کمانڈ سینٹرز ودیگر عسکری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا،تہران جلد امن معاہدے پر دستخط کر دے تو مستقبل میں مزید تشدد و کشیدگی سے بچا جا سکتا ہے،خطے میں استحکام چاہتے لیکن امریکی افواج ،مفادات پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز اور اطراف میں ایران کےساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ، مذاکرات جاری ہیں، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے،ایران کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہئیں تھے،ایران کی پہلی رجیم ختم ،دوسری تقریباً ناکارہ ،تیسری رجیم سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران جلد معاہدے پر دستخط کردے گا،تہران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان شاندار ملک ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں، پاکستانی قیادت کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ نے کہاآبنائے ہرمز پر گرفت مضبوط، بحریہ نے 70ایرانی ٹینکرز کا راستہ روک دیا،کارروائی کا ایپک فیوری سے تعلق نہیں،امریکہ اور فورس پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،ایران کو کسی صورت آبنائے ہرمز کا انتظام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مارکو روبیو نے کہا معاہدے کیلئے ایران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں ،امید ہے جواب سنجیدہ ہوگا اور مذاکرات کا راستہ کھلے گا،دنیا کا کوئی ملک ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتا،ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر جواب موصول ہو جانا چاہیے۔
آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی ، معاہدہ کسی بھی دن ہو سکتا ہے:ٹرمپ



















