روس نے ایران کےخلاف سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد مسترد کردی


نیویارک:(بیورورپورٹ)روس نے ایران کےخلاف سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد مسترد کردی۔

اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہاامریکی قرارداد خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش ہے،ماسکو صرف ایران کو نشانہ بنانے والی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرےگا۔

ویسلی نیبینزیا نے کہا ایران کےخلاف یکطرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں،متعصبانہ قراردادوں کی منظوری مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے،خلیج فارس میں بحری سلامتی صرف یکطرفہ مذمت یا اشتعال انگیز اقدامات سے ممکن نہیں ،تنازعات کا خاتمہ اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ضروری ہے۔

روس نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز اور تصادم پر مبنی قراردادیں پیش نہ کریں۔