اسرائیل، امریکہ ،سعودی جہازبحیرہ احمر ، خلیج عدن سے دور رہیں،یورپی یونین کا انتباہ

برسلز:(مشرق نیوز)اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب سے منسلک تجارتی جہاز،شپنگ کمپنیاں بحیرہ احمر ، خلیج عدن کے راستے سفر سے گریز کریں،یورپی یونین کے بحری مشن ایسپیڈیز نے انتباہ جاری کردیا۔

یورپی بحری مشن نے کہا اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب سے وابستہ تمام جہازوں کےلئے خطرے کی سطح بلند ہے،انتباہ صرف ان جہازوں تک محدود نہیں جو ان ممالک کا پرچم رکھتے ہیں بلکہ ایسے کسی بھی ملک کے جہاز پر بھی لاگو ہوگا جس نے حال ہی میں سعودی عرب کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر سامان لادا یا اتارا ہو۔