واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کےساتھ 30سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دےدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب کے شہری ضروریات جیسے بجلی کی پیداوار وغیرہ کےلئے جوہری پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی مہارت و دیگر معاونت فراہم کریں گی،معاہدہ 30 برس کےلئے ہوگا ،توثیق کےلئے امریکی کانگریس بھی بھیجا جائے گا ،منظوری کا قوی امکان ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کےساتھ سول جوہری پروگرام معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی،معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے،سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دیدی



















