اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چینی شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاو جیان شن کی ملاقات ،پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری ،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق شینڈونگ گروپ نے توانائی شعبے میں طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کرتے ہوئے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے، ڈرلنگ اور فیلڈ آپٹیمائزیشن میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
ریفائنری اپ گریڈیشن، فلوئیڈ کیٹالیٹک کریکنگ (ایف سی سی) یونٹ کی تنصیب، توانائی آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام، آف شور توانائی منصوبوں، سلفر پروسیسنگ پلانٹ اور انرجی سٹیز میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی،کمپنی کے مطابق پاکستان میں قائم ہونے والی مینوفیکچرنگ سہولت کو مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی کےلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا حکومت توانائی شعبے میں سرمایہ کاری ،ویلیو ایڈیشن کے فروغ کےلئے پرعزم ،پٹرولیم ڈویژن کو چینی کمپنی کی تمام تجاویز پر فوکل پرسنز مقرر کرکے فوری پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
علی پرویز ملک نے کہاپاکستان ،چین کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش توانائی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی
چینی گروپ نے توانائی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی


















