بنگلہ دیش نے بھی پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے بھی پاکستان سے بھارت کےخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے درخواست کی ہے بھارت کےخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کردیں،بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہا وہ جذبے ، پی سی بی کی حمایت کو سمجھتے ہیں مگر عالمی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے پر نظرثانی ضروری ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر دلی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان بھائی چارہ مزید مضبوط ہوگا۔