راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سہ ملکی ٹی 20سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کرپہلی کامیابی سمیٹ لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 146رنز بنائے،سکندر رضا ،ریان برل 37 ، 37 رنز کر نمایاں رہے۔
سری لنکا نے 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا،اوپنر پاتھم نسانکا نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
سہ ملکی سیریز،زمبابوے کو شکست،سری لنکا نے پہلی کامیابی سمیٹ لی



















