سہ ملکی سیریز،عثمان طارق کی ہیٹرک،شاہینوں کی فائنل میں رسائی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عثمان طارق کی ہیٹرک،شاہینوں نے سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، بابراعظم نے 52 گیندوں پر 74 رنزکی شاندار اننگز کھیلی،صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میںزمبابوے کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 126پرچلتی بنی،پاکستان میچ 69 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گیا۔

عثمان طارق نے 4 اوور میں 18 رنز دےکر 4کھلاڑیوں کو شکار بنایا،نواز نے 2وکٹیں حاصل کیں،زمبابوے کی جانب سے ریان برل 67 رنز کےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔