امریکی سرمایہ کاروں نے متعدد شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کردیا


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکی سرمایہ کاروں نے متعدد شعبوں میں دلچسپی کااظہار کردیا، وزیر خزانہ اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماوں نے پاکستان ، امریکہ کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق آئی ٹی، مائننگ، معدنیات و توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میںدلچسپی کا اظہار کیا گیا،دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا،فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں ،وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے، وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے فورم میں شرکت کا امکان ہے،وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔