اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی تعریف فخر کاباعث،غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں پاکستان کو بڑی پذیرائی ملی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان عالمی سطح پر اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ، کامیاب خارجہ پالیسی پاکستان کی دنیا میں عزت ہو رہی ہے، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام امن کیلئے بہت ضروری ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان پہلے تنہائی کا شکار تھا اب ہر عالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے، قیادت ایماندار ہو تو نتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ، وزیراعظم ،امریکی صدر کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی۔
وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑا، عطا تارڑ



















