ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی سپریم کورٹ نے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی سپریم کورٹ نے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دےدیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا امریکی صد ر نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ،انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدرکو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار فراہم نہیں کرتا۔

ماہرین نے کہا فیصلہ ٹرمپ کی معاشی پالیسی کےلئے بڑا دھچکا ،رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر اثر پڑسکتا ہے۔