لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب نے منفرد ویژنری اقدام کے تحت پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع کردیا
۔
بہترین غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کریں گے، پاکستانی نژاد ،غیر ملکی ڈاکٹرز ،سرجنز سرکاری ہسپتالوں میں سروسز ،مقامی طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت دینگے۔
مریم نواز نے کہا صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا عزم ہے،پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق بنا ئینگے۔
پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع،صحت کا نظام عالمی معیار کے مطابق بنائینگے،مریم نواز



















